صلائے عام

دیکھا گیا ہے کہ اساتذہ کی زیادہ تر پریشانیوں اور مسائل کی وجہ مناسب معلومات کا فقدان ہے۔ محکمۂِ تعلیم کے افسران بدقسمتی سے نہ صرف ان مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ ان سے متعلق درست معلومات فراہم کرنے میں بھی سستی سے کام لیتے ہیں۔
تعلیمیات کے نام سے فیس بک، ٹوئٹر اور بلاگسپاٹ پر شروع کیے جانے والے اس سلسلے کا مقصد پرائمری اور مڈل سکولوں میں مصروفِ کار اساتذہ کے لیے تازہ ترین اور مستند معلومات کی اردو زبان میں فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ان معلومات میں نئی بھرتیوں، تدریس کے بہتر طریقوں، محکمۂِ تعلیم کی تازہ بتازہ پالیسیوں اور محکمانہ خبروں وغیرہ سے متعلق اطلاعات شامل ہیں۔
ہمیں خوشی ہو گی اگر آپ اس پیغام کو آگے بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔ اس سے نہ صرف آپ کے ساتھی نہ صرف اپنے مسائل کا حل ڈھونڈ کر اچھے اساتذہ ثابت ہو سکیں گے بلکہ آپ کے وقار میں بھی اضافہ ہو گا۔ اس سلسلے میں آپ مندرجہ ذیل اقدامات کر سکتے ہیں۔
صلائے عام - تعلیمیات - Taleemiyat - Invite others - join - education department punjab
  • آپ اپنی آرا، معلومات اور تحریریں تعلیمیات پر شائع کروا کے تمام اساتذہ کو مستفید کر سکتے ہیں۔
  • آپ تعلیمیات کے فیس بک گروپ اور فیس بک پیچ پر اپنے دوستوں کو مدعو کر سکتے ہیں۔
  • تعلیمیات بلاگ کا لنک ان سے شئیر کر سکتے ہیں۔
  • نھیں ٹوئٹر پر اتباع کر کے اپنے فون پر تازہ ترین اطلاعات بذریعہ ایس ایم ایس موصول کرنے کے متعلق بتا سکتے ہیں۔ تفصیلات نیچے دیکھیے۔
  • تعلیمیات بلاگ پر اپنا ای میل ایڈریس دے کر مفت معلومات بذریعہ ای میل وصول کرنے کا طریقہ سمجھا سکتے ہیں۔ تفصیلات نیچے دیکھیے۔

تعلیمیات سے تازہ ترین اطلاعات بذریعہ ایس ایم ایس حاصل کریں

  1. اپنے فون میں Write Message میں جا کر Follow Taleemiyat لکھیں۔
  2. اسے 40404 پر بھیج دیں۔
  3. آپ کو تمام تازہ ترین معلومات بذریعہ ایس ایم ایس اپنے فون پر موصول ہونے لگیں گی۔

تعلیمیات پر شائع ہونے والی معلومات بذریعہ ای میل حاصل کریں

  1. آپ کو اپنے دائیں ہاتھ پر رابطہ رکھیے کے عنوان کے تحت ایک خانہ نظر آ رہا ہو گا۔
  2. اس خانے میں اپنا ای میل کا پتا انگریزی میں لکھیے۔
  3. بسم اللہ کا بٹن دبائیے۔
  4. ای نیا صفحہ کھلے گا جس پر دیے گئے انگریزی حروف ٹائپ کر کے آپ Complete Subscription Request کا بٹن دبائیں گے۔
  5. اب اپنا ای میل باکس چیک کریں۔ آپ کو ایک ای میل موصول ہو چکی ہو گی جس میں آپ سے ایک ربط (Link) پر کلک کرنے کو کہا جائے گا۔
  6. ربط پر کلک کر کے اپنی رکنیت کی تصدیق کر دیں۔
  7. آپ کو تمام معلومات بذریعہ ای میل موصول ہونے لگیں گی۔
نوٹ:
  1. اگر آپ کو رابطہ رکھیے کا خانہ دائیں ہاتھ پر نظر نہیں آ رہا تو یہاں کلک کیجیے۔
  2. نئے کھلنے والے صفحہ پر اپنا ای میل ایڈریس لکھ کر دیے گئے انگریزی حروف ٹائپ کر کے آپ Complete Subscription Request کا بٹن دبائیں گے۔
  3. اب اپنا ای میل باکس چیک کریں۔ آپ کو ایک ای میل موصول ہو چکی ہو گی جس میں آپ سے ایک ربط (Link) پر کلک کرنے کو کہا جائے گا۔
  4. ربط پر کلک کر کے اپنی رکنیت کی تصدیق کر دیں۔
  5. آپ کو تمام معلومات بذریعہ ای میل موصول ہونے لگیں گی۔
مزید معلومات کے لیے آپ ہم سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔