25 نومبر، 2015

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے فوری بعد 48 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

اطلاعات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے فوری بعد 48 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھرتی کا عمل 15 دسمبر سے شروع ہو گا اور 31 مارچ سے قبل مکمل کر لیا جائے گا جس کے لیے تجربہ کار ماہرینِ تعلیم کی مدد سے جامع پالیسی مرتب کر لی گئی ہے۔ اس بھرتی کے بارے میں اعلان اگلے چند روز میں متوقع ہے۔ محکمۂِ تعلیم پنجاب کے افسران کے مطابق اساتذہ کی ان بھرتیوں سے صوبہ بھر کے سکولوں کے نتائج میں بہتری آئے گی۔
سیکرٹری محکمۂِ تعلیم پنجاب جناب عبدالجبار شاہین نے اس بھرتی کے سلسلے میں صوبہ بھر کے تمام ای ڈی اوز (EDOs) کو گزشتہ روز ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اب پڑھیے ایکسپریس کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبر کا اصل متن:
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے فوری بعد 48 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ - تعلیمیات اردو بلاگ - Recruitment of teachers educators punjab government starting december complete march school education department

اب تک کسی نے اس مراسلے پر تبصرہ نہیں کیا...
سب سے پہلے آپ ہی رائے دیجیے!

کیا خیال ہے؟