26 مارچ، 2016

گاپوچی گم گم

شوقؔ بہرائچی کا وہ معروف شعر تو آپ نے سنا ہی ہو گا:
برباد گلستاں کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھا
ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجامِ گلستاں کیا ہو گا​
وطنِ عزیز کی حالتِ زار پر اس شعر کو چسپاں کرتے ہوئے بھی ہمیں عرصہ بیت گیا ہے مگر مجال ہے جو کسی الو کے کان پر جوں تک رینگی ہو۔ بلکہ حق تو یہ ہے کہ ایک ایک شاخ پہ الوؤں کی کئی کئی رہائشی سکیمیں وجود میں آ گئی ہیں جن کے لیے جوئیں کم پڑ گئی ہیں۔
تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس یعنی این ٹی ایس (NTS) کے سی ای او جناب ڈاکٹر ہارون رشید ستارۂِ امتیاز کی پی ایچ ڈی کی ڈگری 72 فیصد نقل پر مبنی ثابت ہوئی ہے۔ ایچ ای سی کی تحقیقات کے مطابق موصوف نے 2004ء میں ہمدرد یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والے ایک سکالر رفیق الرحمٰن کے مقالے پر ہاتھ صاف کیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب پاکستان کی کامسیٹس یونیورسٹی میں بھی ایک کلیدی عہدے پر فائز ہیں۔

2 دسمبر، 2015

اڑتی سی اک خبر ہے زبانی طیور کی

اڑتی سی اک خبر ہے زبانی طیور کی - تعلیمیات - اردو خبریں- Taleemiyat - news - school education department punjab
لیجیے دوستو، حاضر ہیں محکمے سے متعلق کچھ تازہ بتازہ خبروں کی جھلکیوں کے ساتھ۔
پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی!!
  1. محکمۂِ تعلیم میں تبادلوں پر عائد پابندی 5 دسمبر سے اٹھانے کا فیصلہ متوقع۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اگلے ڈیڑھ ماہ تک کے عرصے میں تبادلے جاری رہیں گے۔
  2. پنجاب میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کے والدین روزانہ ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے بچوں کی کارکردگی اور اساتذہ کی حاضری کے بارے میں مطلع رکھے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر لاہور کے سکولوں میں تجربات شروع۔ والدین کی جانب سے مثبت ردِ عمل۔۔۔
  3. اول ادنیٰ (Nursery) اور چھوٹے بچوں (Pre-Nursery) کو روزانہ 12 بچے دوپہر چھٹی کر دی جائے۔ سیکرٹری محکمۂِ تعلیم پنجاب کا تازہ حکم نامہ جاری۔

28 نومبر، 2015

تدریسی بیاض (ٹیچر ڈائری) لکھنے کا آسان اور مؤثر طریقہ

دوستو، تدریسی بیاض یا ٹیچر ڈائری (Teacher Diary) لکھنا ایک ایسا کام ہے جو شاید ہم سبھی کو اپنی تدریسی زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور دشوار لگتا ہے۔ میں بھی سوچا کرتا تھا کہ خدا جانے یہ بلا کیوں ہمارے سر منڈھ دی گئی ہے۔ اسے کیسے لکھوں؟ کتنا لکھوں؟ کتنی بار لکھوں؟ وغیرہ وغیرہ۔ سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ آخر اس بیگار کا فائدہ کیا ہے۔ لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا اور مجھے محکمۂِ تعلیم کی رمزیں سمجھ میں آتی گئیں، یہ کنفیوژن دور ہوتا گیا۔
آج میں آپ لوگوں کو بتاؤں گا کہ تدریسی بیاض کیسے لکھنی چاہیے۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ سست سے سست لکھنے والے کے لیے بھی یہ پورے ہفتے میں صرف 6 منٹ کا کام ہے۔ پہلے ہم یہ بحث کریں گے کہ ٹیچر ڈائری ہفتے میں کتنے دن لکھی جائے۔ پھر ڈائری لکھنے کا طریقہ بتایا جائے گا اور آخر میں اس کے فوائد پر بات ہو گی۔ تو چلیے، بغیر کسی مزید تمہید کے کام کی بات پہ آتے ہیں!
how to write teacher diary - dsd - dte - government schools punjab - تدریسی بیاض (ٹیچر ڈائری) لکھنے کا آسان اور مؤثر طریقہ

25 نومبر، 2015

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے فوری بعد 48 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

اطلاعات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے فوری بعد 48 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھرتی کا عمل 15 دسمبر سے شروع ہو گا اور 31 مارچ سے قبل مکمل کر لیا جائے گا جس کے لیے تجربہ کار ماہرینِ تعلیم کی مدد سے جامع پالیسی مرتب کر لی گئی ہے۔ اس بھرتی کے بارے میں اعلان اگلے چند روز میں متوقع ہے۔ محکمۂِ تعلیم پنجاب کے افسران کے مطابق اساتذہ کی ان بھرتیوں سے صوبہ بھر کے سکولوں کے نتائج میں بہتری آئے گی۔

13 نومبر، 2015

وزیرِ تعلیم پنجاب کا سکولوں اور کالجوں میں برقی کتب خانے قائم کرنے کا عزم

وزیرِ تعلیم پنجاب کا سکولوں اور کالجوں میں برقی کتب خانے قائم کرنے کا عزم - تعلیمیات
لاہور: (پریس ریلیز) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت 6 ہزار اسکولوں اور کالجوں میں پہلے سے قائم قائم کمپیوٹر لیبز میں ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ معلومات کی دنیا تک رسائی حاصل کر سکیں۔ وہ بدھ کے روز پنجاب یونیورسٹی میں پنجاب یونیورسٹی انفارمیشن مینیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام "معلومات کا انتظام اور لائبریریاں" پر 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے. پنجاب یونیورسٹی کے رئیسِ جامعہ پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، امریکہ ڈاکٹر ساندہ الڈرز، معلومات کے انتظام کی سربراہِ شعبہ پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، جامعہ کے اساتذہ، منتظمینِ کتب خانہ اور طالب علموں کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ حکومتِ پنجاب نے ای لرن پنجاب (E-Learn Punjab) اسی بنا پر شروع کیا تھا کہ یہ دور علم پر مبنی معیشت کا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بحیثیتِ قوم بدقسمتی سے کتب خانوں پر توجہ نہیں دے سکے۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت کتب خانوں کا جال پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور پنجاب میں کوئی ایسا علاقہ نہیں رہے گا جہاں کوئی کتب خانہ موجود نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ابتدائی، اعلیٰ، تکنیکی اور پیشہ ورانہ ہر سطح کی تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

11 نومبر، 2015

ضابطۂِ اخلاق برائے مانیٹرنگ تعلیمی ادارہ جات

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ محکمۂِ تعلیم کے دیگر عملے کی طرح MEAs کے کام کرنے کے بھی کچھ اصول ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے اس سلسلے میں ایک مراسلہ جاری کر رکھا ہے جس کی بابت محکمۂِ تعلیم کے ضلعی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ یہ تمام سربراہانِ مدرسہ وغیرہ کو پہنچایا جائے۔ لیکن آپ جانتے ہیں کہ یہ تکلیف اگر محکمہ کرتا تو ہمارے دکھ شاید آدھے رہ گئے ہوتے۔
ایک ایم ای اے سکول میں بچوں سے ٹیبلٹ پر ٹیسٹ لیتے ہوئے - تعلیمیات - LND - Literacy and numeracy drive - quality drive initiative - dsd - qdi test
خیر، ہم آپ کے سامنے اس مراسلے کی تازہ ترین صورت پیش کر رہے ہیں جو امسال 25 جون کو سامنے لائی گئی ہے۔ آپ اسے یہاں کلک کر محکمۂِ تعلیم پنجاب کی ویب سائٹ سے براہِ راست بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اسے غور سے پڑھیے۔ امید ہے کہ آپ کو کئی نئی باتیں معلوم ہوں گی۔ ہو سکے تو اس کی ایک نقل اپنے سکول میں بھی رکھ لیجیے۔ اس صورت میں فوجی یا آپ کے لیے اپنی حدود سے تجاوز کرنا آسان نہیں رہے گا۔

ذیل میں آپ کی سہولت کے لیے اس مراسلے کا متن دیا جا رہا ہے:

سرکاری سکولوں میں طلبہ کی شرحِ حاضری 80٪ مقرر

سرکاری سکولوں میں طلبہ کی مطلوبہ شرحِ حاضری 90 فیصد سے گھٹا کر 80 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔ جن اساتذہ کے خلاف طلبہ کی حاضری 90 فیصد سے کم ہونے کی بنیاد پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا ان کی سزائیں حاضری 80 فیصد سے اوپر ہونے کی صورت میں معاف کر دی جائیں گی۔
سرکاری سکولوں میں طلبہ کی شرحِ حاضری 80٪ مقرر - تعلیمیات - خبریں - attendance rate government schools students news